مکہ مکرمہ ۔ مکہ میں حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی پارک، پلے لینڈ اور چہل قدمی کے مقامات جلدی کھول دیے جائیں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان انجینئر رائد سمرقندی نے کہا ہے کہ میونسپلٹی عوامی تفریحی مقامات کھولنے کی تیاریاںکررہی ہے۔حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے ساتھ بہت جلد تمام عوامی مقامات کھولے جائیں گے۔ ہم نے عوامی پارک، پلے لینڈ اور دیگر تفریحی مقامات میں بجلی بحال کردی ہے جسے کرفیو کے باعث منقطع کر دیا گیا تھا۔تمام تفریحی مقامات میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں، صفائی اورسینیٹائزنگ جاری ہے جبکہ ان مقامات میں سماجی فاصلے کے علاوہ دیگر تدابیرکا انتظام کیا جا رہا ہے۔