مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے “مذہبی امور، افتاء، مشائخ اور ان کے درمیان روابط” کے عنوان سے اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔ یہ کانفرنس مکہ مکرمہ میں 26 تا 27 محرم الحرام وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کیزیراہتمام منعقد کی جائے گی۔کانفرنس میں 85 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 150 علمائے کرام اور مفتیان عظام ، مذہبی جماعتوں کے رہنما جن میں مفتیان کرام، اسلامی انجمنوں کے سربراہان، متعدد بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے اساتذہ، دانشوراور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات کے فروغ، اعتدال، انتہا پسندی کے مسلم معاشروں پر اثرات، تدارک، تنزل، انتہا پسندی، دہشت گردی، سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ دو روزہ کانفرنس میں اسلامی روادای اور بقائے باہمی کے اصولوں پر بات چیت کی جائے گی۔