ریاض : مکہ معظمہ میں صحت عامہ کے امور کے ڈائریکٹوریٹ کی براہ راست نگرانی اور حج و عمرہ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر وائل بن حمزہ مطیرکی سرپرستی میں مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس نے کہا ہے حج کے موقع پر صحت کے شعبے کی تیاریوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے حج کے موقع پر مکہ معظمہ کے تمام ہاسپٹلس کی کارکردگی کی سطح کو بڑھا دیا گیا ہے اور تمام آپریشنل انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مکہ معظمہ میں 10 ہاسپٹل اور 82 طبی مراکز صحت حجاج کرام کی خدمت کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ تمام ہاسپٹلس اور طبی مراکز کو ’کویڈ19‘ کے ایس اوپیز کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کی تاکید کی گئی ہے۔مسجد حرام اور بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے تمام طبی مراکز کو ہنگامی بنیادوں پر 24گھنٹے کھلا رکھنے اور اسپتالوں کے تمام شعبوں کو آپریشنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام طبی مراکز حج کے ایام میں بھی ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھیں گے۔ خاص طور پر خطرے سے دوچار عمر رسیدہ افراد اور ہاسپٹلس کے طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔