ریاض : سعودی عرب میں مکہ پولیس نے ہسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کر کے اغوا کار غیر ملکی عورت کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے مغویہ ’برمی‘ نومولود کو ہسپتال پہنچا دیا جبکہ اغوا کار عورت سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ویب نیوز سبق سے گفتگو کرتے ہوئے نومولود کے ماموں کا کہنا تھا کہ ’میری بہن ولادت سے قبل ہسپتال جایا کرتی تھی اس دوران اس کی ملاقات ہماری ہی کمیونٹی کے ایک خاتون سے ہوئی۔‘انہوں نے بتایا کہ ’عورت نے میری بہن سے اس کا موبائل نمبر یہ کہہ کر لیا کہ ہسپتال میں اس کی واقفیت ہے اور وہ ڈلیوری کے سلسلے میں ہونے والے اخراجات میں رعایت کروا سکتی ہے‘۔ ان کہنا تھا کہ ’میری بہن کے یہاں بچی کی ولادت ہوئی اور وہ گھر واپس آئی، تین دن بعد اسی عورت (اغوا کار) کا ٹیلی فون آیا جس میں اس نے بہن کو نومولود کے ساتھ ہسپتال آنے کو کہا تاکہ نومولود کا معائنہ کرانے کے علاوہ بل میں رعایت دلوائی جا سکے۔ ’میری بہن ہسپتال پہنچی جہاں وہ عورت پہلے سے موجود تھی اس نے بچی کو یہ کہہ کر لیا کہ اس کا معائنہ کرانے کے بعد فارمیسی اور لیبارٹری کے بل میں رعایت کروائے گی۔