مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ پولیس نے 15لاکھ ریال لوٹنے والے یمنی گروہ کو گرفتار کرلیاہے ۔ یمی افراد نے اسلحہ کے زور پر رقم منتقل کرنے والی گاڑی کو لوٹا ہے جبکہ چوری کے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ مکہ میں ہوا جس میں دو افراد نے رقم منتقل کرنے والے اہلکاروں کو ڈرانے کیلئے فائرنگ کی اور رقم کے باکس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تیسرے نے مفرور افراد کو ٹھکانہ اور مدد فراہم کی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد کارروائی شروع کردی گئی اور ریکارڈ وقت میں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضے سے پستول ضبط ہوئی جبکہ 14لاکھ 75ہزار ریال برآمد ہوئے ‘ باقی رقم انہوں نے خرچ کردی ۔