مکیش امبانی، گوتم ادانی اور شیو ناڈر کی دولت میں زبردست کمی

,

   

ممبئی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسٹاک بازار میں بڑے پیمانے پر تصحیح کے سبب ہندوستان کے سب سے زیادہ دولتمند صنعتکار مکیش امبانی کی دولت میں دو ماہ سے روزانہ 300 ملین امریکی ڈالر کی کمی کے ساتھ گھٹ کر 48 ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر کی دولت میں فروری ۔ مارچ کے دوران 19 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی عالمی درجہ بندی میں آٹھ پائیدان نیچے اترتے ہوئے وہ 17 ویں مقام پر جا پہونچے ہیں۔ مکیش امبانی کے بعد گوتم ادانی وہ دوسرے ہندوستانی دولت مند ہیں جنھیں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیوں کہ ان کی دولت میں 37 فیصد یا 6 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ ان کے بعد ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیو ناڈر کی دولت میں 26 فیصد یعنی 5 ارب امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ بینکر اُدے کوٹاک کی دولت میں 28 فیصد یعنی 4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔