ممبئی: ملک کے ٹاپ بزنس مین اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اور نیتا امبانی دادا۔ دادی بن گئے ہیں۔ مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی اہلیہ شلوکا نے جمعرات کی صبح ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔ آکاش اور شلوکا کی شادی 9 مارچ 2019 کو بیحد دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ممبئی میں منعقدہ شادی کی اس عظیم الشان تقریب میں اہم کاروباری شخصیات ، سیاست داں، بالی ووڈ کے نامور ستاروں، کرکٹروں، قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اس خوشی کے موقع پر امبانی خاندان نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شری کرشن کے آشیرواد سے شلوکا اور آکاش امبانی ایک بیٹے کے ماں۔ باپ بن گئے ہیں۔