ممبئی : ایشیا کے امیر ترین شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے صدرنشین مکیش امبانی بلوم برگ کی درجہ بندی میں اب دنیا کے سرفہرست 10 امیر ترین افراد میں شامل نہیں رہے۔ امبانی 76.5 بلین ڈالرس کے اثاثہ جات کے ساتھ 11 ویں امیر ترین شخص بن گئے جبکہ ستمبر میں 89 بلین ڈالرس کے ساتھ وہ دنیا کے سرکردہ امیروں میں شامل تھے۔ اورائکل کے بانی لیری ایلیسن 79.2 بلین ڈالرس کے ساتھ 10 ویں مقام پر ہیں۔