مکیش امبانی نے مسلسل پانچویں سال کوئی تنخواہ نہیں لی

   

ممبئی 8اگست (یواین آئی) دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے شامل مکیش امبانی نے مسلسل پانچویں سال کمپنی سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے مالی سال 2020-21 سے کوئی تنخواہ نہیں لی ہے ۔ درحقیقت، کورونا کی وبا کے بعد سنگین حالات کے پیش نظر مکیش امبانی نے رضاکارانہ طور پر اپنی پوری تنخواہ بشمول تمام قسم کے الاؤنس، ریٹائرمنٹ کے فوائد اور کسی بھی قسم کے کمیشن کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کورونا سے قبل مالی سال 2008-09 سے 2019-20 کے مابین مکیش امبانی نے اپنا سالانہ معاوضہ 15 کروڑ روپے تک محدود رکھا تھا۔ اس کیوجہ انتظامی سطح پر انڈسٹری اور کمپنی کے لیے ذاتی مثال قائم کرنی تھی۔