مکیش امبانی کا 15 ہزار کروڑ کا بنگلہ خالی کرانے کا امکان

   

وقف بل کی منظوری …

ممبئی :دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک تاجر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کو ممکنہ طور پر اپنا 15 ہزار کروڑ روپے کا بنگلہ اینٹیلیا خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے منظور ہونے والے قانون( وقف ترمیمی بل) مکیش امبانی کو اینٹیلیا خالی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع مکیش امبانی اور نیتا امبانی کا 5 ارب ڈالرز کا پْر تعیش بنگلہ اس زمین پر تعمیر ہے جہاں اس سے قبل یتیم خانہ قائم تھا جسے چیریٹیبل ٹرسٹ کے تحت چلایا جاتا تھا۔ سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ انٹیلیا جس زمین پر بنایا گیا تھا وہ اراضی اصل میں وقف ٹرسٹ کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1986ء میں کریم بھائی ابراہیم نے یہ زمین وقف بورڈ کو عطیہ کی تھی تاہم 2002ء میں مہاراشٹرا حکومت کے شدید دباؤ پر بورڈ نے یہ زمین مکیش امبانی کو اونے پونے داموں میں بیچ دی تھی حالانکہ ازروئے اسلامی قانون وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی ہے نہ ٹرانسفر کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اس غیرقانونی خرید و فروخت کا مقدمہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر دوراںہے۔اس کے باوجود 2006ء سے 2010ء کے درمیان امریکی آرکیٹیکچرل فرم نے اینٹیلیا کو ڈیزائن اور تعمیر کیا جو اب دنیا کی مشہور و مہنگی ترین نجی رہائش گاہوں میں سے ایک ہے۔ایک اطلاع کے مطابق فوری طورپر انخلا نہیں ہوسکتا کیونکہ مقدمہ عدالت میں زیر دوراں ہے۔