چینائی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی نے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن سے آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ امبانی نے جو اپنی شریک حیات نیتا کے ساتھ تھے، مختصر ملاقات کے دوران اسٹالن کو اپنے بیٹے آکاش کی شادی کا دعوت نامہ پیش کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آکاش امبانی اور شلوکہ مہتا آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔