مکیش امبانی کی سیکورٹی کا تنازعہ

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیکورٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کے معاملے میں تریپورہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے ۔جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی وکیشن بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد روک سے متعلق حکم جاری کیا۔