وشاکھاپٹنم۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرمکیش کمار جنہوں نے اس سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران تمام فارمیٹس میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا، اپنی نظریں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ لمبے کرئیر پر مرکوز کر رکھی ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف کل سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔