٭ نئی دہلی : آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) دہلی کے پرانے قلعہ میں صرف ایک سال سے کچھ زیادہ مدت کے بعد 16 ویں صدی عیسوی کے پرانے قلعہ کی دوبارہ کھدوائی کیلئے تیار ہے۔ یہ دوسری کھدوائی ہوگی جو مختصر سے وقفہ سے شروع کی جائے گی۔ سابق پتہ چلانے کی مہم کا اختتام 2018ء کے اوائل میں ہوا تھا۔ اے ایس آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اتنی مختصرمدت کے بعد دوبارہ کھدوائی ’’غیرمعمولی‘‘ ہوگی۔ دوسری کھدوائی سے قریبی تعلقات رکھنے والی اسوسی ایشنس نے کہا کہ یہ افسانوی شہر اندر پرست کی کھدوائی ہے جو پانڈوؤں اور کوروؤں کا دارالحکومت تھا۔