مہاتر نے نئے پی ایم کو کیا مسترد ملائیشیا میں سیاسی بحران شدید

   

کوالالمپور ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کا سیاسی بحران ہفتہ کو شدت اختیار کرگیا جب 94 سالہ مہاتر محمد نے اپنے حریف کو اگلے وزیراعظم کے طور پر منتخب کرنے کنگ کے فیصلے کو مسترد کردیا، اور اصرار کیا کہ وہ اس رول کو انجام دینے کیلئے معقول حمایت کے حامل ہیں۔ سابق وزیر داخلہ محی الدین یٰسین کو شاہی حکمران نے اعلیٰ عہدہ کیلئے نامزد کیا ہے، جو مہاتر کی شکست اور اسکینڈل سے متاثرہ پارٹی کی اقتدار پر واپسی کا اشارہ ہوا۔ ملائیشیائی کنگ ایم پیز کی تائید و حمایت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ملک کے وزیراعظم کو مقرر کرتے ہیں۔ مہاتر نے منتظر وزیراعظم انور ابراہیم کو اقتدار سے روکنے کیلئے اپنے حریفوں کی کوششوں پر استعفا دیا تھا۔ ( ابتدائی خبر صفحہ 6 پر)