مہاتما جیوتی باپھولے اقامتی اسکول کا اچانک معائنہ

   

Ferty9 Clinic

طلبہ کی صحت پر توجہ دینے کی ہدایت ، تحصیلدار دفتر کا بھی ضلع کلکٹر معائنہ

پداپلی ۔ پداپلی میں طلباء کی صحت کو لے کر چوکس رہنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ سلطانہ آباد منڈل کے بھوپتی پور موضع میں واقع جیوتی بھاپولے اقامتی مدرسہ کا بروز چہارشنمبہ 16نومبر ضلع کلکٹر نے اچانک دورہ کیا۔ اقامتی مدرسہ میں طلباء￿ کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا ضلع کلکٹر نے بغور جائزہ لیا۔ مدرسہ کہ بیت الخلاؤں، باورچی خانہ، کمرے جماعتوں وغیرہ کا معائنہ کیا۔ ہر روز مدرسہ کے احاطہ میں فاگنگ کروانے کی گرام پنچایت عہدیداروں کو ہدایت دی۔ طلباء کی صحت کو لے کر چوکس رہنے، کورونا وباء کے پس منظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی عہدیداروں کو انھوں نے ہدایت دی۔ اقامتی مدرسہ میں طلباء کو فراہم کی جانے والی غذا کے معیار، صفائی اور تعلیم وغیرہ سے متعلقہ امور پر راست طور پر طلباء سے بات چیت کی۔ طلباء کی صحت سے متعلق اسٹاف نرس سے دریافت کرتے ہوئے روزآنہ طلباء کی جسمانی تپش کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی۔ اقامتی مدرسہ میں زیر تعمیر پانی کی ٹنک کے تعمیری کاموں کی پیشرفت سے متعلق عہدیداروں سے دریافت کیا۔ اقامتی مدرسہ میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی دونوں کورونا خوراکوں کی تفصیلات دریافت کیں۔ منڈلوں میں جاری کورونا ٹیکہ کاری عمل سے متعلق ایم پی ڈی او سے تفصیلات دریافت کیں۔ مدارس میں کورونا کے انسدادی اقدامات کی پاسداری کرنے، تمام طلباء کو لازمی طور پر ماسک کا استعمال کرنے، سانیٹائزر کرنے اور سماجی دوری کو ملحوظ رکھنے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے عملہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے میگا دیہی پارک کی تنقیح کی۔ میگا دیہی پارک میں لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ میگا دیہی پارک کے بہتر نظام کے لئے بور، پائپ لائن کے قیام کے لئے سرپنچ کی درخواست پر جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا ضلع کلکٹر نے تیقن دیا۔ بعد ازاں سطانہ آباد منڈل مستقر میں واقع تحصیلدار دفتر کا ضلع کلکٹر نے اچانک دورہ کیا۔منڈلوں میں بوتھ لیول افسروں کے کاموں پر وی آر او، آر آئی، نائب تحصیلدار، تحصیلداروں کو نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ سلطانہ آباد منڈل میں 5 میگا دیہی پارکوں کے قیام کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کرنے کی تحصیلدار کو ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔سلطانہ آباد تحصیلدار پال سنگھ، ایم پی ڈی او ششی کلا، بی سی اقامتی اسکول پرنسپال کے۔ رتنا کر، متعلقہ عہدیداران وغیرہ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ موجود تھے۔