حیدرآباد : شہر سے سب سے مصروف رہنے والا مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر ایک خاتون بچہ جنم دیا ۔ جہاں محکمہ آر ٹی سی کے اسٹاف او روہاں موجود مسافر خواتین نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تمام انتظامات کئے ۔ ایک خاتون جس کا تاحال نام معلوم نہ ہوسکا ۔جو ناگر کرنول سے تعلق رکھتی ہیں ۔ جو زچگی کے غرض سے شہر آئی تھیں ۔ لیکن انہیں دیگر صحت کے متعلق رپورٹس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں واپس ان کے گاؤں بھیج دیا جارہا تھا ۔
اپنے گاؤں ناگر کرنول جانے کیلئے اس نے بس اسٹیشن پر بس کا انتظار کررہی تھیں ۔ اس نے وہاں تکلیف کی شکایت کی اور اسے ویٹنگ ہال میں لیجایاگیا ۔جہاں محکمہ آر ٹی سی کا اسٹاف اور دیگر خواتین نے مل کر اس کی زچگی کی ۔ وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس کیلئے کچھ رقم کا انتظام کیا اور انہیں گورنمنٹ میٹرنٹی اسپتال پیٹلہ برج میں شریک کیاگیا ۔ جہاں ماں اور بچہ کی بہتر صحت بتائی گئی ۔