مہاتما گاندھی نے خودکشی کس طرح کی ؟

,

   

گجرات میں نویں جماعت کے امتحان میں سوال
احمد آباد ۔/13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں سوفیلم شالہ وکاس سنکل کے تحت چلائے جانے والے اسکولوں میں نویں جماعت کے انٹرنل اسسمنٹ امتحان کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ گاندھی جی نے خودکشی کس طرح کی ؟ ایک اور سوال بھی کیا گیا جس میں خشک گجرات میں شراب کا کاروبار کس طرح کیا جاتا ہے ۔ یہ تمام سوالات نہایت ہی قابل اعتراض ہیں ۔ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ اسی دوران نتھورام گوڈسے کی کتاب ’’میں نے گاندھی کو کیوں مارا ‘‘کو یہاں کے ایک بک فیر میں ڈسپلے کیا گیا ہے ۔ نیشنل بک ٹرسٹ کے آرگنائزر نے بتایا کہ ہمارا کام کتابیں فروخت کرنا ہے ۔