مہاتما گاندھی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر کالی چرن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی

   

رائے پور کورٹ نے مہاتما گاندھی کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے والے کالی چرن کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ کالی چرن کو چھتیس گڑھ پولیس نے مبینہ طور پر اس معاملے میں مدھیہ پردیش کے کھجوراہو سے گرفتار کیا تھا رائے پور پولیس نے 30 دسمبر کو کالی چرن مہاراج کو مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور بابائے قوم کے قتل کے لیے ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے پر گرفتار کیا تھا رائے پور کے سابق میئر پرمود دوبے کی شکایت پر کالی چرن مہاراج کے خلاف رائے پور کے ٹکراپارہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس پر آئی پی ایس کی دفعہ 505(2) (طبقوں کے درمیان دشمنی، نفرت یا بد نیتی کا باعث بننے یا اسے فروغ دینے والا بیان) اور دفعہ 294 [کسی بھی عوامی جگہ پر فحش حرکت] کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔