حیدرآباد۔یکم اکتوبر ( سیاست نیوز) مہاتما گاندھی کے 150 ویں جینتی کے موقع پر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی نے مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں۔ صدر گریٹر حیدرآباد انجن کمار یادو نے آج پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس میں جینتی تقاریب کو کامیابی بنانے کی اپیل کی ۔ صبح 9 بجے تاریخی چارمینار کے پاس قومی پرچم لہرایا جائے گا ۔ وہاں سے شانتی پد یاترا شروع ہوگی جو گاندھی بھون پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوجائے گی۔ کانگریس کے سینئر قائدین اور گریٹر حیدرآباد کے کارکن پد یاترا میں شرکت کریں گے ۔ انجن کمار یادو نے شہر سے تعلق رکھنے والے قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پد یاترا میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنائے۔ سٹی کانگریس کے عہدیداروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں اور تمام اسمبلی حلقہ جات سے کارکنوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔