مہاتما گاندھی کی سرزمین سے جھوٹ پھیلانے کانگریس پر بی جے پی کا الزام

   

نئی دہلی ۔12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مودی حکومت کے خلاف کانگریس کے عائد کردہ الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے آج مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعت مہاتما گاندھی کی سرزمین سے جھوٹ پھیلارہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں یقینی شکست کو محسوس کرتے ہوئے بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئی ہے ۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے بی جے پی حکومت پر تنقیدی حملوں کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی سمجھتی ہے کہ جھوٹ بار بار دہرائے جانے سے سچ ہوجاتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ۔