مہاتما گاندھی کی موت حادثاتی، اڈیشہ حکومت کی جانب سے تقسیم کئے گئے کتابچہ میں انکشاف، تحقیقات کا حکم

,

   

بھوبنیشور :اڈیشہ حکومت نے سرکاری اسکولوں کی جانب سے تقسیم کئے گئے کتابچوں کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ۔ مہاتما گاندھی کی موت کو حادثاتی سلسلہ وار واقعات کا باعث قرار دیتے ہوئے اس کتابچہ میں لکھا گیا ہے کہ /30 جنوری 1948 ء کو جو سلسلہ وار حادثات ہوئے تھے اسی کے تسلسل میں مہاتما گاندھی کی موت واقع ہوئی ۔

اس کتابچہ کو سرکاری اسکولوں اور محکمہ تعلیم کی جانب سے تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس کتابچہ کا نام ’’اماں باپو جی اکا جھلکا ‘‘ہے ۔ کتاب کو مہاتما گاندھی 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں جاری کیا گیا ۔ واضح رہے کہ برلا ہاؤس میں نتھو رام گوڈسے کی فائرنگ سے گاندھی جی کا انتقال ہوا تھا ۔ نتھورام گوڈسے نے قریب سے ان پر گولی چلائی تھی ۔