مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ: وزیر اعظم مودی، سونیا اور منموہن نے راج گھاٹ جا کر باپو کو پیش کیا خراج عقیدت

,

   

آج ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منایا جارہاہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ صدر رام ناتھ کووند، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی باپو کو خراج عقیدت پیش کی۔

  علاوہ ازیں ملک آج سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ کو منا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر کے انہیں بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ کے بعد وزیر اعظم مودی وجئے گھاٹ پہنچے اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر آج کانگریس ملک بھر میں پد یاترا نکال رہی ہے۔

ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ نے بھی مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ پر باپو کو یاد کیا ہے۔ باپو کے اعزاز میں آج امریکی سفارت خانہ بند رہے گا۔