حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) سری رام نومی شوبھا یاترا کے دوران مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تصویر لہرانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے والے ایک شرپسند کو شاہ عنایت گنج پولیس نے گرفتار کرلیا۔30 مارچ کو حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے معطل شدہ بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے نکالی گئی سری رام نومی ریالی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں بھکت شامل تھے جس میں 21 سالہ چنتا ہیما کمار ساکن صدیق نگر گچی باؤلی نے ناتھو رام گوڈسے کی تصویر کے ساتھ رقص کیا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر عام ہوگئی اور ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ جس کے نتیجہ میں شاہ عنایت گنج پولیس نے اس سلسلہ میں از خود کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کی تصویر کے ذریعہ اس کی شناخت کرتے ہوئے ہیماکمار کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات جاری ہیں۔ب