مہاجرین سے متعلق بل کی مخالفت‘ سیاسی جماعتیں متحد

   

پیرس: فرانس میں امیگریشن اصلاحات سے متعلق وہ بل ناکام ہو گیا، جسے صدر ایمانوئل ماکروں کی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ اس بل کا مقصد پناہ گزینوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ہی انہیں بہتر طور پر مربوط کرنا تھا۔فرانس میں امیگریشن سے متعلق نئے اصلاحی بل کو پیر کے روز ایوان میں پیش کیا گیا تھا، جس کی انتہائی دائیں، انتہائی بائیں خیالات اور اعتدال پسند دائیں اور بائیں نظریات کے ارکان پارلیمنٹ نے مخالفت کی اور اسے مسترد کرنے کے لیے ووٹ کیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ہی تارکین وطن کو اہم قومی دھارے میں بہتر طور پر مربوط کرنا ہے۔لیکن بائیں بازو کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس بل میں جن اقدامات کی تجاویز پیش کی گئیں، وہ بہت جابرانہ ہیں، جب کہ دائیں بازوں کے نظریات کے ارکان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کافی سخت نہیں ہے اور نرمی سے کام لیا گیا۔