مہاجرین سے متعلق مسائل کی یکسوئی کیلئے امریکی نائب صدر کملاہیریس کو سفارتی ذمہ داری

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکہ کی جنوبی سرحد پر مہاجرین کے حالیہ ہجوم اور میکسیکو ، گوتامالا ، سلواڈور اور ہندوراس سے مہاجرین کے داخل ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے اور ان کی یکسوئی کیلئے سفارتی کوششوں کی ذمہ داری نائب امریکی صدر کملاہیریس کو دی ہے۔ خارجہ پالیسی کا یہ پہلی بڑی ذمہ داری ہے جو کملاہیریس کے تفویض کی گئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کا یہ اقدام وسطی امریکی ممالک سے جنوبی سرحد پر بڑی تعداد میں مہاجرین کے آنے کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے۔ مہاجرین میں ہزاروں کمسن بچے بھی شامل ہیں جو اپنے بڑے ارکان خاندان کے بغیر امریکہ کی جنوبی سرحد پر جمع ہوئے۔