مہاجرین کی لیپاکیمپ میں واپسی

   

سراجیو: بوسنیا میں بیہاچ کے نزدیک آتشزدگی کا شکار ہو جانے والے لیپا مہاجرکیمپ کے قریب 500 مہاجرین کو ساراڑیوو کے قریب ایک خالی فوجی بیرک میں پناہ دینے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ اس علاقے کے سیاست دانوں اور مقامی باشندوں کے احتجاج کے بعد، جو نہیں چاہتے کہ ان کے پڑوس میں مہاجرین کو رہائش فراہم کی جائے، ان تارکین وطن کی وہاں منتقلی روک دی گئی ہے۔ سینکڑوں افراد پناہ کے متبادل ٹھکانے کی طرف منتقلی کے لیے بسوں میں رات بھر انتظار کرتے رہے، جس کے بعد انہیں واپس جل کر تباہ ہو جانے والے لیپا کیمپ کی طرف ہی لوٹنا پڑا۔