مہاجرین کی کشتی غرقاب،43 مسافر جاں بحق

   

تیونس سٹی : تیونس کے کھلے سمندر میں مہاجرین کی کشتی غرقاب ہونے کے باعث 43 غیر قانونی مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بحیرہ روم میں تیونس کے کھلے سمندر میں مہاجرین کی ایک کشتی کے غرقاب ہونے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے۔ تیونسی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ کشتی میں سوار غیر قانونی مہاجرین لیبیا کے شمالی شہر زووارے سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ متاثرین کا تعلق مصر، سوڈان اور بنگلادیش سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پرتیونس کے ساحلی محافظوں نے فوری کارروائی اور مسافروں کو لائف جیکٹ فراہم کی۔ تیونسی ہلال احمر کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران 84مسافروں کو ڈوبنے سے بچا کر محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔