ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود جنہوں نے فلموں میں زیادہ تر منفی کردار میں نظر آئے ہیں لیکن اپنی اصل زندگی میں انہوں نے ایک زبردست ہیرو کا رول نبھایا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے مختلف ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو انہوں نے مختلف ذرائع سے گھر واپس بھیجا ہے۔ ان کے اس کام کی کئی لوگوں نے ستائش بھی کی ہے یہاں تک کہ مہاراشٹرا کے گورنر نے بھی ان کے کام کو سراہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور نے بھی سونو سود کی ستائش کی اور کہا کہ میں سونو سود کا بہت بڑا مداح بن گیا ہو ں۔
انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شکتی کپور نے کہا کہ میں سونو سود کا بہت بڑا مداح بن گیا ہوں۔ وہ (سونو سود) ایک اچھا انسان ہے جس نے مہاجر مزدوروں کو اپنے گھر بھیجنے کا کام دل سے کررہا ہے۔ وہ کوئی سیاست داں نہ ہوتے ہوئے بھی یہ کام انجام دے رہا ہے۔ اس کا تعلق ایک اوسط گھرانے سے ہے۔ شکتی کپور نے مزید کہا کہ مزدوروں کی کسمپری حالت دیکھ کر اس نے ان کی مدد کیلئے آگے آیا۔ انہوں نے اس کام میں حکومت کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ انہو ں نے کہا کہ بہت لوگوں نے ضرورت مندوں کی کئی طرح سے امداد کی ہے۔ کوئی پیسہ دے کر مدد کیا ہے تو کوئی کھانا کھلاکر مدد کیا ہے لیکن کوئی بھی سڑک پر نکل کر تپتی دھوپ میں ان مزدوروں کو گھر واپس کرنے میں مددنہیں کی۔ شکتی کپور لاک ڈاؤن میں اپنے گھر میں ہی اپنی فیملی کے ساتھ رہے اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی انہوں نے اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کو شوٹنگ کا کام دوبارہ شروع کرنے سے بھی منع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کوویڈ۔19 کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اداکار سونو سود نے تقریبا 30 ہزار مزدور جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے انہیں گھر واپس روانہ کرنے میں مدد کی۔ ان مزدوروں کیلئے بسوں کا انتظام کیا اور بعض لوگوں کو ہوائی جہاز سے روانہ کیا۔