ایمسٹرڈم: اگلے چہارشنبہ کو نیدرلینڈ اپنی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم کا انتخاب کرنے والا ہے۔ ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں پہلی بار ایک مسلمان خاتون کرد خاتون کامیاب ہوسکتی ہیں۔ اگرچہ ان کے حریف اور بھی امیدوار ہیں مگر پولز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 46 سالہ وزیر انصاف دلان یسیلگوز ملک میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے قریب ہیں۔غیر ملکی اخبارات میں ان کے بارے میں جو خبریں شائع ہوئی ہیں ان میں کہا گیا تھا کہ ان کی متوقع جیت کی صورت میں وہ مارک روٹیکی جانشین ہوں گی جو 13 سال سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔توقع ہے کہ قدامت پسند پیپلز پارٹی فار فریڈم اینڈ ڈیموکریسی کی رہنما ڈیلن یسیل گوز کو ووٹرز کے دائیں جانب منتقل ہونے سے فائدہ پہنچے گا۔