مہاراج گنج : عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ ‘ عمارت میں پھنسے افراد کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد : /15 مئی (سیاست نیوز) مہاراج گنج میں آتشزدگی واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ فوری اقدامات سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔ عملہ فائر اور ڈی آر ایف نے عمارت میں پھنسے افراد کو حفاظت سے باہر نکالا ۔ راحت کاری ٹیموں کے عملہ نے کرین سے تیسری منزل پر پھنسے افر اد کو بہ حفاظت برآمد کرلیا ۔ واقعہ کے سبب مہاراج گنج افضل گنج و بیگم بازار میں سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ تقریباً 5 فائر انجن گاڑیوں اور ڈی آر ایف ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ۔ ایک تین منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ پہلی دو منزلوں میں پلاسٹک کے ڈیزپوزل اشیاء کا سامان ذخیرہ کئے ہوئے تھا ۔ جس کے سبب آگ پھیل گئی ۔ برقی پول پر شاک سرکٹ کے سبب آگ بھڑکی ۔ محکمہ فائر سیفٹی اور ڈی آر ایف ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا اور بڑی کرین کی مدد سے تیسری منزل میں پھنسے افراد کو بہ حفاظت باہر نکالا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع