نئی دہلی:ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نفیکشن کی وجہ سے مہاراشٹر، قومی دارالحکومت دہلی اور مغربی بنگال میں 287 افراد کی موت ہوئی ہے ، جو اس دوران ملک بھر میں ہونے والی اموات کا 51.45 افیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45654 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8507754 ہوگئی۔ اسی دوران 559 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 126121 ہوگئی۔ اب تک ملک میں 7868968 افراد اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 512665 فعال معاملے ہیں۔