مہاراشٹرا، ٹاملناڈواوردہلی میں کورونا کے 60 فیصد کیسز

,

   

نئی دہلی۔عالمی وباکوروناوائرس سے مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور قومی دارالحکومت دہلی میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جار ہے ہیں ۔ ملک کی ان تینوں ریاستوں میں کورونا وائرس نے اب تک 341،268 افراد کو متاثر کیا ہے جو اس مہلک وائرس کی ملک کی کل آبادی کا 60.20 فیصد ہے ۔مہاراشٹرمیں جہاں کووڈ ۔19 سے 1،69،883 افراد متاثر ہوئے ہیں وہیں تمل ناڈو میں 86،224 اور دہلی میں 85،161 افراد متاثر ہوئے ہیں۔منگل کو وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،522 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے ۔ ابھی تک ملک میں اس وبا سے مجموعی طور پر 16893 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،34،822 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 215،125 فعال کیسز ہیں۔