نئی دہلی: عالمی وبا کورونا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کی وجہ سے ، مہاراشٹرا، ٹاملناڈو اور قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال کافی خراب ہو تی جارہی ہے اور ان تینوں ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 352288 ہوگئی ہے ، جو ملک میں اس مہلک وائرس کی زد میں آنے والی کل آبادی کا 60.16 فیصد حصہ ہے ۔مہاراشٹر میں جہاں کووڈ 19 سے 174761افراد متاثر ہوئے ہیں، تامل ناڈو میں 90167 افراد اور دہلی میں اب تک 87360 افراداس کی زد میں آچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے چہارشنبہکے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18653 نئے کیس درج ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 585493 ہوگئی ہے ۔