مہاراشٹرا، گجرات اور ایم پی میں کورونا سے سب سے زائد ہلاکتیں

   

نئی دہلی، 22 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان تین ریاستوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی مجموعی ہلاکتوں کا تقریبا 64 فیصد ہے ۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 اموات کے بعد اس وبا سے جانی نقصان بڑھ کر 251 ہوگیا۔