’مہاراشٹرابند‘ واپس لینے کا اعلان ہائیکورٹ کے فیصلہ کا احترام

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے بدلاپور سانحہ کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’ایم وی اے‘ کے ذریعہ بلائے گئے مہاراشٹرا بند کو شیوسینا یو بی ٹی نے واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا اور کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے وہ بند واپس لے رہے ہیں، لیکن بدلاپور جنسی استحصال معاملہ کے خلاف ان کی پارٹی دو گھنٹے تک جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ان کے کارکنان ہفتہ کی صبح 11 بجے سے کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج درج کریں گے۔ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے، لیکن بامبے ہائی کورٹ نے بند کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔