مہاراشٹرافون ٹیپنگ معاملہاپوزیشن ارکان کا ایوان سے واک آؤٹ

   

ناگپور : مہاراشٹر اسمبلی میں فون ٹیپنگ کے مسئلے پر جمعرات کو جم کر ہنگامہ ہوا۔اسمبلی کے سرمائی سیشن کے چوتھے دن آج مہاراشٹر کانگریس کے صدر اور ایم ایل اے نانا پٹولے نے ایوان میں رشمی شکلا کے فون ٹیپنگ کا معاملہ اٹھایا۔ پٹولے نے سوال کیا کہ ریاست میں حکومت بدلنے کے بعد بغیر تفتیش کے شکلا کی کلوزر رپورٹ کیو بھیجی گئی۔ مجسٹریٹ کورٹ نے بدھ کو پولیس کو فون ٹیپنگ معاملے میں انڈین پولیس سروس کی سینئر افسر رشمی شکلا کے خلاف پونے شہر میں درج معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس مسئلے پر تشفی بخش جواب نہ ملنے پر حزب اختلاف نے ایوان میں ہنگامہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے دوران فروری 2022میں شکلا کے خلاف ہندوستانی ٹیلی گراف ایکٹ،1885کی دفعہ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔