مہاراشٹرا:معاملوں کی جانچ کیلئے سی بی آئی کا حق ختم

   

ممبئی: مہاراشٹر میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست میں معاملوں کی جانچ کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کو دی گئی عام اتفاق واپس لے لی ہے ۔اس فیصلے کے بعد سی بی آئی کو مہاراشٹر میں کسی بھی معاملے جانچ کے لئے اب مہاراشٹر حکومت کی اجازت لینی ہوگی۔ ریاست میں معاملوں کی جانچ کے سلسلے مرکزی ایجنسی کی طاقت اب محدود کردی گئی ہے ۔اس سے پہلے راستھان،چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال بھی سی بی آئی کو معاملوں کی جانچ کے لئے دی گئی عام اتفاق واپس لے چکے ہیں۔افسروں نے کہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے سے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی جانچ پر اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سشانت معاملے کی جانچ ممبئی پولیس سے سی بی آئی کو سونپ دی گئی تھی۔مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے چہارشنبہ کو اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اترپردیش حکومت نے ٹی آرپی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے پورا معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا ہے ۔ممبئی پولیس کی جانب سے اس مہینے کی شروعات میں ٹیلیویژن نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے خلاف شروع کی کی گئی جانچ کے بعد مہاراشٹر حکومت اور مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کے درمیان تناتنی بڑھ گئی ہے ۔ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی سمیت تین چینلوں پر ٹی آر پی سے متعلق گڑبڑی کرنے کا الزام لگایا تھا ۔