مہاراشٹرامیں نئے اور نوجوان سیاستدانوں کا عروج ، مسلم لیڈرشپ بھی ابھری

   

ممبئی9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرمیں میں حال میں نئی اور نوجوان لیڈرشپ کا عروج ہوا ہے اور یہ صرف ایک کسی سیاسی پارٹی میں نہیں بلکہ سبھی پارٹیوں میں نوجوان لیڈرشپ ابھری ہے اورجوکہ ایک نیک شگون سمجھا جارہا ہے۔ اگر جائزہ لیا جائے تو ویسے تو ملک بھر میں ایسا ہوا ہے کہ مہاراشٹر میں کچھ زیادہ اثر ہوا ہے جبکہ مسلم لیڈرشپ بھی ابھر کر آئی ہے ۔اور ان کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے بُرے کی سمجھ بھی رکھتی ہے۔ ان کی سرگرمیوں اور خدمات سے انہیں عوامی مقبولیت بھی حاصل ہورہی ہے۔ جس سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ عوام نوجوان نئی نسل کی لیڈرشپ کو پسند کرتے ہیں اور ان سے اُمیدیں اور توقعات بھی وابستہ ہیں۔ مہاراشٹرا کے نوجوان وزیر اور شیوسینا لیڈر آدیتہ ٹھاکرے اوراین سی پی کے سربراہ شردپوار کی صاحبزادی سپریا سُلے کا نام سرفہرست ہے ،جوکہ حالیہ دنوں میں عوامی لیڈر یا ماس لیڈر بن چکے ہیں۔