سرپورٹاؤن 12 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن میں ضلع ایس پی پاٹل کانتی لال سوبھاش اور کاغذ نگر ڈی ایس پی رامانجم کی ہدایت کے مطابق سرپور ٹاؤن اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں میں پولیس چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تاکہ ایک ریاست سے دوسرے ریاست کو کیے جانے والے غیر قانونی کاروبار پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اس سلسلے میں مقامی سب انسپیکٹر کملاکر کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اس کے پال(sk pall) کے زیر نگرانی میں ریاست مہاراشٹرا سے انے اور جانے والے گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے غیر قانونی اشیاء کی منتقلی پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اج ریاست مہاراشٹرا سے انے والی گاڑیوں کی مقامی اسسٹنٹ سب انسپکٹر اف پولیس ایس کے پال نے اپنے ہمراہ پولیس ملازمین کے ساتھ مل کر پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے انے اور جانے والے گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی ممنوع اشیاء کی منتقلی اور غیر قانونی اشیاء کی منتقلی و روک تھام کے لیے گاڑیوں تلاشی مہم میں شدت پیدا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپیکٹر اف پولیس اس کے پال نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے اور غیر قانونی کیا کی منتقلی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔