مہاراشٹرا ، جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کے نتائج کا آج اعلان

,

   

ممبئی / رانچی : مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی رائے شماری ہفتہ /23 نومبر صبح 8 بجے شروع کی جائے گی ۔ مہاراشٹرا کے ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جھارکھنڈ کی 81 رکنی اسمبلی کیلئے بھی دو مراحل میں انتخابات ہوئے۔ اس کے نتائج کا بھی ہفتہ کو اعلان ہوگا ۔ اسمبلی انتخابات کی گنتی کیلئے 288 کاؤنٹنگ انسپکٹر مقرر کئے گئے ہیں اور ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کیلئے دو کاؤنٹنگ انسپکٹر مقرر کئے گئے ہیں ۔