مہاراشٹرا ، دہلی ، ہماچل میں سردی کی لہر

   

نئی دہلی ۔ /10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی پڑوسی ریاستوں ہریانہ ، پنجاب ، راجستھان ، ہماچل پردیش کے علاوہ مہاراشٹرا میں سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ دہلی میں آج صبح 7 بجے تک کہر کے سبب حدبصارت متاثر رہی ۔ ہماچل پردیش میں برفباری ہوئی ۔ مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں درجہ حرارت میں 3 ڈگری کمی کے بعد انگور کے کاشتکاروں کو اپنی فصلیں بچانے کے لئے آگ جلانا پڑا ۔ پنچاوتی میں دریائے گوداوری کے کنارے دو گداگروں کی نعشیں دستیاب ہوئیں ۔