ممبئی ۔ یکم جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہجومی تشدد کو کچلنے کیلئے ایک رُکن اسمبلی وارث پٹھان نے ہجومی تشدد کے خلاف علحدہ طورپر قانون سازی کا مطالبہ کیا اور پارکنگ کے مسئلہ پر فرقہ وارانہ تصادم پر اظہارتشویش کیا۔ یہ واقعہ دہلی میں پیش آیا تھا ۔ انھوں نے کہاکہ یوپی ، جھارکھنڈ ، گجرات اور ایم پی میں مختلف مسائل کے بہانے مسلمانوں پر تشدد ہورہا ہے لیکن بی جے پی زیرقیادت حکومتیں کوئی اقدام نہیں کررہی ہیں ۔