ممبئی : مہاراشٹرا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے پر بی جے پی کے 12 ارکان کو ایک سال کے لئے معطل کردیاگیا ہے ۔ یہ ایم ایل ایز او بی سی ریزرویشن کے مسئلہ پر ہنگامہ کررہے تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں سابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ اُن کی پارٹی کے ایم ایل ایز پر ایوان میں ہنگامہ آرائی کا الزام غلط ہے۔ ہم اپنے 12 ایم ایل ایز کو او بی سی ریزرویشن کے لئے قربان کرنے تیار ہیں۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ کسی نے بھی بدسلوکی نہیں کی اور کہا کہ اُدھو ٹھاکرے حکومت طالبان کی طرح کام کررہی ہے ۔ بی جے پی کے کسی بھی ممبر نے گالی نہیں دی ۔