ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر مہاراشٹرا بھگت سنگھ کوشیاری نے کل چہارشنبہ کو اسمبلی اجلاس طلب کیا جہاں پروٹیم اسپیکر ‘اسمبلی کے 288 نو منتخب ارکان کو حلف دلائینگے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ نو نامزد پروٹیم اسپیکر کالیداس کولمبیکر کل کے اجلاس میں ارکان کو حلف دلائیں گے ۔ سشن کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا ۔ کولمبیکر کو گورنر کوشیاری نے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ۔ عہدیدار نے کہا کہ گورنر کوشیاری نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس چہارشنبہ کو طلب کیا ہے ۔ یہ سشن صبح 8 بجے شروع ہوگا جس میں ارکان کو حلف دلایا جائیگا ۔ ریاست میں نتائج کے ایک ماہ بعد تک بھی ارکان کو حلف نہیں دلایا جاسکا تھا کیونکہ سیاسی اتھل پتھل کا سلسلہ چل رہا تھا ۔