ممبئی ۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر نانا ایف پٹولے نے آج اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا ۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر نرہری ایس زہروال کو اپنا استعفی پیش کیا ۔ وہ گذشتہ 14 مہینوں سے اس عہدہ پر فائز تھے ۔ استعفیٰ کے بعد کہا جا رہا ہے کہ 58 سالہ نانا پٹولے کو مہاراشٹرا پردیش کانگریس کا صدر بنایا جاسکتا ہے ۔