ممبئی : مہاراشٹر میں کے کانگریس کے قائد اور ممبادیوی حلقہ انتخاب سے منتخب، سنیئر رکن اسمبلی امین پٹیل کو، پرجا فاؤنڈیشن نامی نامور غیر سرکاری تنظیم نے امسال بہترین رکن اسمبلی قرار دے کر پہلا انعام اور ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ انھیں چھٹی مرتبہ اس ایوارڑ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل انھیں دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا تھا۔ گیارہ برسوں میں پہلے مسلم رکن اسمبلی کو یہ مقام اور معروف ایوارڈ اور مقام حاصل ہوا۔پرجا فاؤنڈیشن ایک نامور و معروف غیر سرکاری تنظیم ہے ، جس نے وزراء اور اسپیکر کو چھوڑ کر ممبئی کے تمام 36 اراکین اسمبلی کی مختلف بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اور امین پٹیل کو پہلے انعام کا حقدار ہایا۔ ارکان اسمبلی کی کارکردگی، ایوان میں ان کی شرکت، حاضری، ان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جائزہ، اور نوعیت، حلقو ں میں ان ارکان کی عوام کیلئے دستیابی، وغیرہ کا تفصیلی مشاہدہ کے بعد ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے۔