مہاراشٹرا اور اڈیشہ میں بی آر ایس دفاتر کے قیام کو منظوری

   

حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر اور بی آر ایس کے قومی صدر کے چندر شیکھر راؤ نے مہاراشٹرا اور اڈیشہ میں پارٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں دوعام جلسوں کی کامیابی کے بعد کے سی آر نے مہاراشٹرا کے مجالس مقامی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اڈیشہ میں پارٹی سرگرمیوں کو وسعت دینے باقاعدہ آفس قائم کیا جائے گا۔ کے سی آر نے ممبئی، پونے، ناگپور اور اورنگ آباد میں بھی دفاتر کے قیام کو منظوری دی ہے۔ کے سی آر مدھیہ پردیش میں بھی پارٹی کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ر