بنگلورو / ممبئی ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مہاراشٹرا اور کرناٹک نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ریسارٹس تعمیر کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے ۔ مہاراشٹرا کی حکومت کشمیر وادی میں دو ریسارٹس قائم کرے گی اور لیہہ میں بھی ایک ریساٹس تعمیر کیا جائے گا ۔ ریسارٹس فی عدد ایک کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر ہوں گی ۔ دریں اثناء کرناٹک کے وزیر سیاحت روی نے بھی کہا ہے کہ وہ ریاستی کابینہ سے بہت جلد سیاحت کے مسئلہ پر مشورہ کریں گے ۔