مہاراشٹرا آبپاشی اسکام کی تحقیقات سے اے سی بی کی ساکھ داؤ پر

,

   

ممبئی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے 70 ہزار کروڑ مالیتی آبپاشی اسکام میں اینٹی کرپشن بیورو نے جس طرح تحقیقات کی ہے، اُس سے مذکورہ محکمہ کی ساکھ داؤ پر لگ چکی ہے۔ مذکورہ اسکام میں حال ہی میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کو کلین چٹ دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اِس معاملہ میں کی گئی تحقیقات پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔ 26 نومبر 2018 ء میں اِس معاملہ میں کورٹ کے سامنے جو حلفنامہ داخل کیا گیا تھا اُس وقت کے اے سی بی ڈائرکٹر اور موجودہ سٹی پولیس سربراہ سنجے باروے نے اجیت پوار پر اِس اسکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے متعلقہ کنٹراکٹرس کو غیر قانونی ادائیگی کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم باروا کے جانشین پرمار سنگھ نے قطعی حلفنامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران ایس آئی ٹی نے کسی بھی قسم کے مجرمانہ کردار کا پتہ نہیں چلایا ہے۔